میڈرڈ ۔اٹلی کے میٹیو بریٹینی اور جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے میڈرڈ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ خواتین ایونٹ بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام رہا۔اسپین میں جاری ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلز میں ٹینس شائقینکو شاندار میچز دیکھنے کو ملے ۔جرمنی کے الیگزینڈر زر ایو کا سامنا آسٹریا کے ڈومینی تھیم سے تھا۔تھیم اس میچ میں گرفت رکھنے میں ناکام نظر آئے اور یہ میچ 6-3 ،6-4سے زاریو نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں اٹالین ایٹ سیڈ میٹیو بریٹینی کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے تھا ، بریٹینی نے مخالف کھلاڑیکو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور راس سٹوں میں شکست دکر فائنل کیلئے جگہ بنالی ۔ بریٹینی نے اس میچ میں 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب خواتین ایونٹ کا فائنل بیلاروس کی آریناسابی لینکا اور عالمی نمبرایشلے بارٹی کے درمیان کھیلاگیا اور امید کی جارہی تھی کہ بارٹی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے خطاب اپنے نام کرلے گی لیکن بیلاروس کی کھلاڑی نے ایشلے کو حیران کن طور پر 6-0 ، 3-6 اور 6-4 سے شکست دی کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔