حیدرآباد21 اگسٹ، (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ پر حادثات کا شکار افراد کی فوری طبی امداد کیلئے 16 ٹراما کیئر سنٹرس قائم کئے گئے اور لائف سپورٹ آلات سے لیس 10 عصری ایمبولینس گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ آؤٹر رنگ روڈ پر حکومت کی جانب سے زندگی بچانے ٹراما کیئر سہولتوں کی تشہیر کریں تاکہ عوام کو واقفیت حاصل ہو۔ حیدرآباد گروتھ کاریڈار لمیٹیڈ جو ایچ ایم ڈی اے کا ملحقہ ادارہ ہے اس نے 16 ٹراما سنٹرس اور 10 ایمبولینس کا انتظام کیا ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر عوام سے اپیل کی کہ وہ حادثات کا شکار افراد کی زندگی بچانے مراکز کی تشہیر کریں۔ ایچ ایم ڈی اے نے ایمرجنسی نمبرس کی تفصیلات جاری کی ہیں جن سے حادثات پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے لکھا کہ آؤٹر رنگ روڈ پر 16 ٹراما سنٹرس و 10 اڈوانس لائف سپورٹ ایمبولینس گاڑیوں کو رکھا گیا ۔ عوام کسی بھی ایمرجنسی میں ٹول فری نمبرس 1066/1059102 پر کال کرسکتے ہیں۔ ایمرجنسی نمبروں پر ربط کی صورت میں قریبی ایمبولینس مقام حادثہ پہنچ جاتی ہے۔ ر