آئندہ 2 دن میںہلکی اور اوسط بارش کا امکان

   

تلنگانہ کیلئے زرد الرٹ جاری ۔ شہر میں بھی بارش ہوگی
حیدرآباد 8 اگسٹ (سیاست نیوز)تلنگانہ کے بیشتراضلاع اور دونوں شہروں میں آئندہ دو یوم کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات سے تلنگانہ کیلئے زرد الرٹ جاری کرکے کہا گیا کہ آئندہ دو یوم میںبیشتر اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں شہرو ںمیں بوندا باندی‘ موسلا دھار بارش یا مطلع ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ پر عہدیدارو ںکی جانب تمام اضلاع کے انتظامیہ کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دونوں شہر وں کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ شب اچانک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ زائد از ایک گھنٹہ جاری رہااور کئی علاقوں میں بارش سے صبح کی اولین ساعتوں سے شہر میں موسم سرد ہوچکا ہے۔گذشتہ شب بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ۔ کہا گیا کہ آج رات دیر گئے بھی بارش کا امکان ہے۔ جن اضلاع اور علاقوں کیلئے زرد الرٹ جاری کیاگیا ان میں عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال‘ نرمل‘ نظام آباد‘ جگتیال ‘راجنا سرسلہ‘ ملوگو‘ بھدرادری کتہ گوڑم‘کھمم ‘ سوریہ پیٹ ‘ محبوب آباد‘ وقارآباد‘ سنگاریڈی‘ کاماریڈی ‘ محبوب نگر‘ ونپرتی‘ نارائن پیٹ ‘ رنگاریڈی‘ حیدرآباد‘ میڑچل‘ ملکاجگری‘ جوگولامبا گدوال شامل ہیں۔ کہا گیا کہ مغربی بنگال میں طوفان کے سبب موسم میں تبدیلی رونما ہورہی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے ان علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29ڈگری اور کم از کم 23ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔3