حیدرآباد 11 ڈسمبر ( این ایس ایس ) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے آج کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں ٹی آر ایس ۔ کانگریس اتحاد کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اس مسئلہ پر ایک رائے ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کلواکرتی اسمبلی حلقہ کے کچھ ٹی آر ایس اور کانگریس قائدین کی بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر سخت تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کے سی آر ریاست میں شراب کی فروخت سے 50,000 کروڑ روپئے کمانا چاہتے ہیں۔ چیف منسٹر کا مقصد و منشاء عوام میں شراب کے استعمال کو فروغ دینا ہی رہ گیا ہے ۔ ریاستی وزرااور چیف منسٹر کی جانب سے مخالفین کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان کی بھی انہوں نے مذمت کی ۔