حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ کے جنوبی اضلاع میں آئندہ تین دنوں کے دوران گرج چمک یا ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کو موسم خشک رہے گا ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب اقل ترین درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران سردی کی لہر بھی برقرار رہے گی۔ شہر میں بھی رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی محسوس کی جارہی ہے۔