آئندہ دو یوم بارش کا امکان

   

حیدرآباد11ستمبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں آئندہ دو یوم موسم میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں اور نہ بارش میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوگی۔محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال آئندہ دو یوم برقرار رہیگی اور شہرکے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کے علاوہ اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ اوڈیشہ کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے اضلاع میں بارشوں کا اثر تلنگانہ پر دیکھا جا رہاہے اورخلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب آئندہ 48 گھنٹوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔م