آئندہ دو یوم کے دوران شہر و مضافات میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) آئندہ دو یوم میں شہر ومضافاتی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی جائے گی اور درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ دونوں شہروں میں آئندہ دو یوم مںیدرجہ حرارت میں گراوٹ آئیگی اور خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کی کمی کے سبب بوندا باندی و بارش کا بھی امکان ہے ۔ماہرین کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو دونوں شہروں و مضافاتی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ آسکتی ہے اور اقل ترین درجہ حرارت 22ڈگری ہوسکتا ہے اعظم ترین درجہ حرارت 29ڈگری ریکارڈ کیا جائیگا۔م