آئی آئی ٹی روڑکی کا عظیم الشان کانووکیشن2513 ڈگریوں کی تقسیم

   

روڑکی؍دہرا دون : اتراکھنڈ کے روڑکی شہر میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے کل 2513 طلباء، جن میں 1931 لڑکے اور 582 لڑکیاں شامل ہیں، کو پاس ہونے کے نتیجے میں ایک عظیم الشان کانووکیشن تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ہفتہ کو مختلف مضامین میں ڈگریاں دی گئیں، نیزہونہار طلباء کو کل 143 ایوارڈز اور میڈلز دئیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیسکوم کے صدر دیبجانی گھوش نے پاس ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور جذبے نے آپ کو اس منزل تک پہنچایا ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہاں حاصل کردہ علم اور ہنر مستقبل میں ان کی مدد کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر کے کے پنت نے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔