آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی ، مشتبہ شخص حراست میں

   

جیسلمیر: راجستھان کے جیسلمیر ضلع کے موہن گڑھ نہر ی علاقے سے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی اطلاع پرسیکورٹی ایجنسیوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے شبہ میں ایک مشتبہ پاکستانی جاسوس کو حراست میں لیا ہے ۔ شک کی بنیاد پر خفیہ ایجنسیوں نے موہن گڑھ پولیس اسٹیشن کے ساتھ مل کر نہری علاقے کی زیرو آر ڈی سے پٹھان خان (40) کو گرفتار کیا۔ اب سیکیورٹی ادارے ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ نیزپاکستان کو بھیجی گئی انٹیلی جنس معلومات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم پٹھان خان ریائشی کرمو کی دھانی، چاندھن کے رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں۔ پٹھان خان نے سال 2019 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد سے وہ مسلسل پاکستان سے رابطے میں ہے اور سیکیورٹی ادارے بھی اس پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق موہن گڑھ نہری علاقے کے زیرو آر ڈی میں پٹھان خان کا فارم ہے ۔