آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او کے شوہر کو دس دن کی تحویل

   

نئی دہلی : آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچھر کے شوہر دیپک کوچھر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دیا ہے۔ غیر قانونی طور پر رقومات کی منتقلی کے کیس میں 10 دن کے لئے وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں رہیں گے۔ ایجنسی نے ان کی گرفتاری کے بعد 9 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی ۔