آئی سی اے آئی نے سی اے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان کیا

   

نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا نے جمعہ کو نومبر 2024 میں منعقدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں تقریباً 11,500 طلباء کامیاب ہوئے ۔ حیدرآباد کے ہیرامب مہیشوری اور تروپتی کے رشبھ اوستوال آر مشترکہ طور پر 84.67 فیصد نمبروں کے ساتھ آل انڈیا سطح پر پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ احمد آباد کی ریا کنجن کمار شاہ 501 نمبروں کے ساتھ 83.50 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ کنجل اجمیرا 82.17 فیصد نمبروں کے ساتھ 493 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔آئی سی اے آئی کے صدر سی اے رنجیت کمار اگروال نے سی اے امتحان میں کامیاب ہونے والے ٹاپرز اور تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ اس سال 31,946 سے زیادہ طلباء نے کامیابی کے ساتھ سی اے فائنل کا امتحان پاس کیا جو کہ نوجوانوں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی میں کیریئر بنانے کیلئے شرکت اور بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائنل امتحان کے نتائج اور تفصیلی نمبر ویب سائٹ پر ہوسٹ کیے گئے ہیں۔