آئی سی سی کے کریم خان امریکی پابندیوں کے پہلے شکار

   

دی ہیگ : انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ مغربی خبر رساں ایجنسی نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکہ میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گا۔