نئی دہلی: دارالحکومت کے آئی ٹی او علاقے میں واقع دی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس کی عمارت میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ عہدیدار نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع صبح 8 بجکر 30 منٹ پر ملی۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں کو روانہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس میں کسی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔