حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی راہداری میں واقع آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کی سہولت کے لئے 275 نئی الیکٹرک بسوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ٹی راہداری میں واقع کمپنیوں کے آئی ٹی پروفیشنل کی سہولت کے لئے آر ٹی سی نے پہلے ہی 450 سے زائد بس سرویسیس کی خدمات روزانہ اساس کے پر فراہم کی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے یہ بس سرویسیس چلائی جاتی ہیں۔ ایسے علاقے جہاں سے آئی ٹی پروفیشنلس کی آمد و درفت زیادہ ہے وہاں سرویس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 200 الیکٹرک بسیں آئی ٹی راہداری پر چلائی جارہی ہیں۔ مزید 275 الیکٹرک بسوں میں اضافے سے نہ صرف کمپنیوں بلکہ پروفیشنلس کا خانگی گاڑیوں تک انحصار کم ہو جائے گا۔ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ آئی ٹی راہداری پر ٹریفک مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے میں آر ٹی بسیں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔ آر ٹی سی خدمات میں اضافے سے نجی اور دیگر گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔ انہوں نے آئی ٹی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملازمین کو خانگی گاڑیوں کی بجائے آر ٹی سی بسیس کو ترجیح دینے کی ترغیب دیں۔ ہائی ٹیک سٹی اور اس کے اطراف علاقوں میں روزانہ مصروف اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ آر ٹی سی حکام کو یقین ہے کہ نئی الیکٹرک بسوں کو متعارف کرنے سے شہر کے اطراف ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا۔ 1