کی سماعت کی اجازت نہیں: ہائیکورٹ
حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا کہ تلنگانہ ایجنسی رولز 2024ء کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹرس ایجنسی علاقہ میں سیول مقدمات کی پذیرائی کرسکتے ہیں۔ عدالت نے عادل آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے گورنر یا ریاستی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر ان کے اختیارات سیول مقدمات کی سماعت کرنے کیلئے پراجکٹ آفیسر، آئی ٹی ڈی اے اوٹنور کو دینے کے فیصلے پر اعتراض کیا اور اسے غلط قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح اختیارات تفویض کرنا حد سے تجاوز کرنا ہے۔ سابق ضلع عادل آباد کے ایک شخص چاوان پرکاش کی جانب سے داخل کردہ درخواست مرافعہ سے جسٹس کے سرتھ نمٹ رہے تھے۔ اس درخواست گذار نے شکایت کی کہ عادل آباد کے ایڈیشنل ایجنٹ ؍ آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر اوٹنور نے ان کی درحواست کو جس میں ایک دستاویز کی جانچ کیلئے اسے ہینڈرائٹنگ ماہر کے پاس بھیجنے کیلئے ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔ سماعت کے دوران سیول کیسیس میں اس پراجکٹ آفیسر کی اتھاریٹی پر سوال کیا گیا اور عدالت نے کہا کہ اس طرح اختیارات تفویض کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔