آئی پی ایس آفیسر پراگ جین را ء کے نئے سربراہ مقرر

   

ئی دہلی۔29؍جون (ایجنسیز) ملک کی سب سے خفیہ اور طاقتور انٹلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کو نیا سربراہ مل گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے پنجاب کیڈر کے 1989 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر پراگ جین کو را ء کا اگلا چیف مقرر کیا ہے۔ وہ روی سنہا کی جگہ یکم جولائی 2025 کو عہدہ سنبھالیں گے جن کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔پراگ جین اس وقت ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC) کے چیف ہیں اور وہ آپریشن سندور کے انٹلی جنس سسٹم کے کمانڈر تھے۔ اس مشن کے تحت ہندوستان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس مشن کوکامیابی کے ساتھ انجام دینے میں جین کی انٹلی جنس حکمت عملی کا بڑا عمل دخل تھا۔