انقرہ ۔ 13 اپریل (ایجنسیز) ترکیہ وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنا پیچیدہ معاملہ ہے۔ حاکان فیدان نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو سفارت کاری کے ذریعہ کھولنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران دونوں جنگ بندی سے متعلق سنجیدہ ہیں اور اس کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ ترکیہ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ نیوکلیرافزودگی کا مسئلہ سب یا کچھ نہیں کی صورت اختیار کر گیا تو مسائل ہو سکتے ہیں۔ F/E