آتشی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی: گردوارہ کمیٹی

   

امرتسر، 16 جنوری (یو این آئی) شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی کی صدارت میں جمعہ کے روز ہونے والی داخلی کمیٹی کی میٹنگ میں سکھ گرو کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیلئے آتشی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ دہلی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران گرو صاحبان کے سلسلے میں عوام کے ایک منتخب نمائندے کی طرف سے استعمال کی گئی توہین آمیز زبان سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کے خلاف اس گھٹیا حرکت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔