آج دفتر سیاست میں گروپ I امتحانی کتب کی اجرائی

   

جناب اے کے خان ، شاہنواز قاسم اور عمر جلیل کی شرکت
حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن و اقلیتی بہبود محکمہ کے تحت تیار کردہ گروپ I کے اردو کتابوں کی تقریب رسم اجرائی آج بروز ہفتہ 13 اگست 4 بجے شام عابد علی خان سنچری ہال احاطہ سیاست عابڈس پر قرر ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مسز اے کے خان آئی پی اے حکومت تلنگانہ مشیر اقلیتی اور جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود ، جناب عمر جلیل صاحب آئی اے ایس کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اور ڈائرکٹر ایس اے شکور سابق سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ہوں گے ۔ ایم اے حیمید کنوینر نے تمام گریجویٹ امیدواروں سے شرکت کی اپیل کی ۔