آج سترہواں محفوظ الرحمن میموریل لیکچر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یو ایم آئی) اور عوامی ایکتا کمیٹی، دہلی کے اشتراک سے 14 مئی بروز اتوار غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں سترہواں محفوظ الرحمن میموریل لیکچر زیر عنوان‘ صحافت کا محاسبہ’ سہ پہر تین بجے پدم شری پروفیسر اخترالواسع کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ مہمانان مکرم کے طور پر پروفیسر عبدالحق، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ڈاکٹر سیّد فاروق، سیّد منصور آغا، محمد عارف اقبال، معصوم مرادآبادی اور ڈاکٹر عمیر منظر شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر ابھے کمار مشرا خصوصی لیکچر دیں گے ۔ اس موقع پر معروف سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی تصنیف ‘اوراقِ زندگی’ (آپ بیتی) کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔