حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے مدرز ڈے کے موقع پر ماؤں کے لیے8 مئی کو تمام بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کو اے سی بسوں کے علاوہ تمام اقسام کے بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت رہے گی۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سہولت صرف ایک دن کے لئے ہوگی ۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے تمام ماؤں کو مبارکباد دی ۔ن