حال ہی میں آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے حیدرآباد کے نظام ہشتم عثمان علی خان کی تعریف کی تھی
حیدرآباد۔ مسلم راشٹرایہ منچ (ایم آر ایم) آر ایس ایس کا ایک ملحقہ ادارہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پورے رمضان کے مہینے کا اہتمام کریں گے۔
اس سے قبل بھی مذکورہ ادارہ صرف ایک مرتبہ دعوت افطار کرتا تھا مگر اس بار پورے مہینے رمضان کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ایم آر ایم کی جانب سے منصوبہ کیاجارہا ہے کہ تلنگانہ اورآندھرا دونوں میں پہلے20دن افطار کا اہتمام کیاجائے گا او رآخری دس دنوں میں عید میلاپ کا منائے جائے گی۔
آر ایس ایس کے سینئر لیڈر او رایم آر ایم کے پیٹرن اندریش کمار نے ملحقہ یونٹوں سے کہا ہے کہ وہ حیدرآباد او روجئے واڑہ پر توجہہ مرکوز کریں۔
آر ایس ایس لیڈر نے ساتویں نظام آف حیدرآباد کی ستائش کی
حال ہی میں آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے پاکستان او چین سے جنگ کے دوران حکومت ہند کی مالی مدد کرنے پر حیدرآباد کے نظام ہشتم عثمان علی خان کی تعریف کی تھی۔
عثمانیہ یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں اس وقت کے حکمران کی136ویں یو م پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس حقیقت کا روشنا س کیاکہ نظام نے خواتین کی تعلیم کو اہمیت دی ہے اور کہاکہ اس حکمران نے نہ صرف مردوں کے لئے تعلیمی ادارے قائم کئے بلکہ خواتین کے لئے بھی کئے ہیں۔
حیدرآباد میں رمضان
حیدرآباد اور ہندوستان کے دیگر شہروں میں رمضان 2یا 3اپریل سے شروع ہوسکتا ہے اس کا انحصار ماہ رمضان کے چاند پر ہوگا۔
مجوزہ رمضان بہت ہی خصوصی ہوگا کیونکہ کویڈ19پابندیوں میں نرمی کے بعد یہ پہلا رمضان ہے۔
پچھلے دو رمضانوں میں کویڈ پابندیاں عائد تھیں جس کی وجہہ سے لوگ ہجوم کے مقامات پر جانے سے قاصر تھے۔ اس کے علاوہ اس ماہ کے دوران کاروباربھی شدید متاثر ہوا تھا۔