حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حکومت اسمبلی اجلاس میں بل پیش کرکے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مگر راج بھون سے اس کو ابھی منظوری نہیں مل پا رہی ہے ۔ تازہ تبدیلی میں گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے حکومت سے 5 امور پر وضاحت کے بعد مزید تین مسائل پر دوبارہ وضاحت طلب کی ہے ۔ ذرائع کے بموجب حکومت گورنر کے جوابات کی تیاری کررہی ہے ۔ گورنر نے وضاحت طلب کی کہ آر ٹی سی کی کتنی عمارات اور اراضی ہے ۔ ڈپوز کی سطح پر ملازمین کی تعداد کتنی ہے ۔ غیر مستقل ملازمین کو کیا سرکاری ملازمین کی حیثیت سے تسلیم کیا جائیگا ؟ مزدور یونین احتجاج کے بعد گورنر نے مزدور یونین نمائندوں سے پڈوچری سے ویڈیو کانفرنس کرکے کہا کہ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے بل کو روکے رکھا ہے ۔ ملازمین نے آج احتجاج کیا دو گھنٹوں تک بس نہیں چلائی گئیں ۔ ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی لیکن اس سے انہیں برا نہیں لگا ، راج بھون کے خلاف جس طرح احتجاج کیا گیا اس طرح اپنے جائز مطالبات کیلئے حکومت کے خلاف احتجاج کریں ۔ کل بل راج بھون کو روانہ کرنے کے بعد آج دستخط کا دباؤ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے ۔ میں آر ٹی سی ملازمین کے مستقبل کیلئے حکومت سے وضاحت طلب کررہی ہوں ۔ کسی بھی بل کو قواعد کے مطابق منظوری دی جائے گی ۔ ہربل کے چند اصول ہوتے ہیں ہم نے مزدوروں کے واجبات و فنڈز پر تفصیلات دریافت کی ہے ۔ میں عوام دوست گورنر ہوں بل کے مسودے میں سبکدوشی فوائد صحت کے فوائد کی وضاحت نہیں ہے ۔ میں آر ٹی سی ملازمین کے مفادات کا تحفظ چاہتی ہوں ۔
گورنر کے واپس کردہ چار بلز کی دوبارہ منظوری
حیدرآباد5 اگست (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کی جانب سے ماضی میں واپس کردہ 4 بلز کو دوبارہ اسمبلی میں منظور کرکے راج بھون کو روانہ کیا گیا۔ مقامی اداروں میں کوآپشن ارکان کی تعداد کو 5 سے بڑھا کر 15 کرنے کا بل، میڈیکل پروفیسرس کی میعاد میں اضافہ کرنے، خانگی یونیورسٹیز بلز، بھدراچلم جی پی کے ساتھ مزید 2 نئے جی پیز کی تشکیل کو ستمبر میں دونوں ایوانوں میں اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جس کو گورنر نے چند اعتراضات کرکے حکومت کو روانہ کردیا تھا جس کے پیش نظر ان بلز کو وزراء کے ٹی آر، ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی اور اے دیاکر راؤ نے ایوان میں پیش کیا اور انہیں اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ وزیرفینانس ہریش راؤ نے کہا کہ جمہوریت میں عوامی منتخبہ حکومت کے فیصلے اہم ہونے کا دعویٰ کیا۔ کے ٹی آر نے بلز کو واپس کرنے پر سیاسی نقطہ نظر کے سوائے کوئی اور وجہ نہ ہونے کا ردعمل ظاہر کیا۔ن
ن