آر ڈی او کا دورہ مدور منڈل

   

حسن آباد /24 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریونیو ڈیویژن آفیسر حسن آباد مسٹر جیا چندرا ریڈی نے آج ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے مختلف مواضعات نرسیا پلی گاگلہ پور ، ولمپٹلہ ، مرماملو ، سلاخپور اور منڈل مستقر مدور کا مقامی تحصیلدار ای نریندر کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے پلے پرگتی کے کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ نیز مدور کلسٹر کے تحت مدور کے مضافات میں تعمیر کئے جانے والے ریتو ویدیکا دھان کا ذخیرہ محفوظ رکھنے کی غرض سے تعمیر کئے جانے والے پلیٹ فارم کیلئے درکار اراضی کی نشاندہی کرنے کی غرض سے مختلف اراضیات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے مدور منڈل کے 23 گرام پنچایت مواضعات کو 5 کلسٹروں میں منقسم کرتے ہوئے ہر کلسٹر کیلئے 5 ہزار اراضی پر دھان کی کاشتکاری کو لازمی قرار دیا نیز ہر پلیٹ فارم کی تعمیر کیلئے 22 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں ۔