حیدرآباد۔/5 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کل 6 جنوری کو پرانے شہر کے آرام گھر تا زو پارک فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ پرانے شہر میں زو پارک سے آرام گھر چوراہے تک ٹریفک ہجوم پر قابو پانے میں یہ فلائی اوور مددگار ثابت ہوگا۔ طویل عرصہ سے پراجکٹ کی تکمیل کے باوجود افتتاحی تقریب کے انعقاد میں تاخیر ہوئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سہ پہر 4 بجے فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، گورنمنٹ وہپ پی مہیندر ریڈی اعزازی مہمان ہوں گے۔ میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی تقریب کی صدارت کریں گی۔ خصوصی مدعوئین میں رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، اسد الدین اویسی ایم پی، کے کونڈا وشویشور ریڈی ایم پی، جناب عامر علی خاں ایم ایل سی، جناب محمد محمود علی ایم ایل سی، وائی ملیشم ایم ایل سی، ایچ دیانند ایم ایل سی، اے وی این ریڈی ایم ایل سی، پروفیسر کودنڈا رام ایم ایل سی، ٹی پرکاش گوڑ رکن اسمبلی راجندر نگر، محمد مبین رکن اسمبلی بہادر پورہ اور دیگر عوامی نمائندے شامل ہیں۔1