آرمی میں بھرتی کیلئے 5,500 کشمیری نوجوان تیار

,

   

Ferty9 Clinic

بارہمولا۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج میں بھرتی کی مہم جموں و کشمیر کے بارہمولا میں جاری ہے جہاں زائد از 5,500 کشمیری نوجوانوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ کی یہ مہم چہارشنبہ کو شروع ہوئی اور 16 جولائی تک جاری رہے گی۔ فوجی عہدیدار نے کہا کہ ہم واقعی مقامی اداروں جیسے سیکٹر 10 ہیڈکوارٹرس، راشٹریہ رائفلس کے شکرگذار ہیں کہ ہمیں یہاں اس مہم کے انعقاد میں تمام تر مدد فراہم کی ہے۔