آروگیا سیتو ایپ تشکیل دینے پر اداکار اجے دیوگن کا وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر

,

   

حیدرآباد: کورونا وائرس(کوویڈ۔19) سے حفاظت کیلئے مرکزی حکومت نے ایک آروگیا سیتو ایپ تشکیل دیا ہے جس آپ کو کوروناسے حفاظت کرے گا۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن نے اس ایپ کی تشہیر کیلئے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اس ایپ کی خصوصیات بتائی جاتی ہے۔

اجے دیوگن نے اس ویڈو کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہر ہندوستانی کو کوویڈ۔19 سے لڑنے کیلئے آروگیا سیتو تشکیل دینے پر بہت بہت شکریہ وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی۔“ اجے دیوگن نے 1.23 منٹ پر مشتمل ویڈیو یہ بتایا کہ کس طرح یہ آپ کورونا وائرس سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کو کورونا وائرس سے خطرہ ہوتو یہ ایپ آپ کو اطلاع دیدیتا ہے۔ اگر کسی انسان کے آس پاس اگر کوئی کورونا کا مثبت مریض ہوتو یہ ایپ آپ خبردار کردیتا ہے۔