کمپنیوں میں روبوٹیک ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کے اقدامات
حیدرآباد۔8۔نومبر۔(سیاست نیوز) انفارمیشن ٹکنالوجی صنعت میں ملازمین کی تخفیف کے پس پردہ آئی ٹی میںاے آئی ( آرٹیفیشل انٹلیجنس ) کو روشناس کروانے کی مہم کارفرما ہے!ٹوئیٹر کے علاوہ فیس بک میٹا کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو ان کی خدمات سے ہٹائے جانے کے بعد اب انفارمیشن ٹکنالوجی صنعت میںیہ چہ مئیگویاں چل رہی ہیں کہ آئی ٹی کمپنیوں میں اب روبوٹیک ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایلان مسک اور مارک زکربرگ کے تعلق سے مشہور ہے کہ دونوں ہی دنیا میں میٹاورس کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور ٹوئیٹر کو ایلان مسک کی جانب سے حاصل کرلئے جانے کے فوری بعد ملازمین کو برطرف کئے جانے اور اس کے ساتھ ہی فیس بک میٹا کی جانب سے ملازمین میں تخفیف کے فیصلہ کے بعد کہا جا رہاہے کہ دونوں ہی کمپنیوں کی جانب سے انفارمیشن ٹکنالوجی میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کو روشناس کروانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ حالیہ عرصہ میں میٹاورس نامی خیالی دنیا کو فروغ دینے کی جو کوششیں کی گئی ہیں اور روبوٹیک ٹیکنالوجی کے ذریعہ روزمرہ کے کاموں کو انجام دینے کے لئے جس رفتار سے روبوٹیک ٹکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے اسے دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ اب فیس بک میٹا اور ٹوئیٹر کی جانب سے انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں کے لئے بھی آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کیا جائے گا اور اسی مقصد کے لئے دونوں کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تعداد میں تخفیف کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اے آئی کا تجربہ کیا جاسکے۔ فیس بک میٹا کے مالک مارک زکر برگ جو گذشتہ ایک برس سے زیادہ عرصہ سے میٹا ورس کی دنیا پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیںاور ان کی اس کوشش میں انہیں کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ اس بات کو اب تک دنیا سے پوشیدہ رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ میں اگر آرٹیفیشل انٹلیجنس کا دخل ہوتا ہے اور اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ایسی صورت میں فیس بک میٹا اور ٹوئیٹر کے بعد مزید انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں میں ملازمین کی تعداد میں تخفیف کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں اور ان کمپنیوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ اور وہ ٹیکنالوجی لے سکتی ہے جس کا تصور میٹاورس کے ذریعہ دنیا کو دیا جا رہاہے ۔ آئی ٹی کمپنیوں میں خدما ت انجام دینے والے ملازمین جو میٹا میں مہارت رکھتے ہیں ان کا کہناہے کہ تمام انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ کو روبوٹیک ٹیکنالوجی کے ذریعہ نہیں چلایا جاسکتا بلکہ آئی ٹی شعبہ کے نظام اور کسی ایپلیکیشن اور سافٹ وئیر میں تکنیکی خرابی کی صورت میں انسان کی ماہرانہ صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔م