نئی دہلی 5اگست (سیاست ڈاٹ کام )بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو منسوخ کیے جانے کے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیاہے اور کہاکہ’’اس آرٹیکل کی منسوخی جن سنگھ کے زمانہ سے ہی بی جے پی کے بنیادی نظریہ کا ایک حصہ رہی ہے ‘‘۔انھوں نے ایک مختصر بیان میں کہا،’’میں آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے حکومت کے فیصلہ سے خوش ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کی سمت یہ ایک دلیرانہ قدم ہے ‘‘۔مسٹر اڈوانی نے کہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی جن سنگھ کے زمانہ سے بی جے پی کے بنیادی نظریہ کا حصہ رہی ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے کہا’’ آج ایک تاریخی غلطی درست کردی گئی ہے ‘‘۔
