آسارام کو ایک اور عبوری ضمانت

   

نئی دہلی: جنسی زیادتی کیس میں آخری سانس تک قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کو راجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ اسے جودھ پور عصمت دری کیس میں ہائی کورٹ سے 31 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی ہے۔آسارام کو عصمت دری کے دو مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایک معاملہ ان کے سورت آشرم میں ایک خاتون پیروکار کی عصمت دری کا ہے۔ دوسرا، جودھ پور آشرم میں عصمت دری کے بارے میں ہے۔7 جنوری کو سپریم کورٹ نے انہیں سورت عصمت دری کیس میں عبوری ضمانت دی۔