ممبئی : مہاراشٹرا میں اے ٹی ایس نے پنویل سے پی ایف آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے پنویل سکریٹری اور ممنوعہ تنظیم کے دو دیگر ارکان کو پنویل میں ملاقات کی اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ اے ٹی ایس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی دستہ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سنبھل کے ایس پی ایم پی شفیق الرحمن بق نے پی ایف آئی ممبران کی گرفتاری کے بعد آر ایس ایس پربھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اے ٹی ایس نے کہا کہ مہاراشٹرا اے ٹی ایس کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان کی پنویل میں میٹنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے چار ارکان کو پنویل سے گرفتار کرلیا۔