نئی دہلی: جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ آسام حکومت نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے تمام اسکولوں میں پانی کے تحفظ کے لیے جل دوت اسکیم نافذ کرکے قابل ستائش کام کیا ہے اور اس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاٹل نے سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ کیا پانی کے تحفظ کے لیے اسکولی بچوں کو ترغیب دینے والی یہ اسکیم بے مثال ہے اور اس کی وجہ سے بارش کا پانی برباد نہیں ہوگا اور بچوں میں پانی کے تحفظ کے تئیں شعور آئے گا۔ مرکزی وزیر نے اس اسکیم کو اختراعی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ آسام حکومت نے سی بی ایس ای کو تمام اسکولوں میں اختراعی ‘جل دوت’ پہل کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یہ پروگرام نہ صرف طلباء کو پانی کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دے گا بلکہ بچوں میں پانی کے تحفظ کی اقدار کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے اسے ایک دور اندیشی اور اہم قدم قرار دیا اور کہاکہ اس اہم اور دور اندیشی والے قدم کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما جی اور جل جیون مشن آسام کو مبارکباد۔ آپ کی کاوشیں یقینی طور پر پانی کے تحفظ اور وسائل کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔