آسام: گائے کے پیشاب اور گوبر سے کورونا وائرس کا علاج ممکن: بی جے پی رکن اسمبلی

,

   

گوہاٹی: دنیا بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس سے ساری دنیا پریشان ہیں۔ اسی دوران آسام کے بی جے پی رکن اسمبلی سمنت ہری نے حیران کن بیان دیا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج گاؤ موتر اور گوبر میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گائے موتر اور گوبر میں کینسر جیسے مہلک مرض کا بھی علاج ہے۔

]انہوں نے اسمبلی میں بجٹ سیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گوبر کے بہت سے فائدے ہیں اسی طرح گاؤ موتر کے بھی بہت سارے فائدے ہیں۔میرا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے گاؤموتر اورگائے کے گوبر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ آسام سے گائیوں کی اسمگلنگ سے بنگلہ دیش کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔