ملبورن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے نیو ساوتھ ویلز میں ایک 81 سالہ خاتون کوروناوائرس سے فوت ہوگئی اور اس طرح آسٹریلیا میں مہلک وائرس سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد سات ہوگئی جبکہ کووڈ۔19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 785 ہوگئی۔ اس موقع پر وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کو آسٹریلیا کی سرحدیں تمام شہریوں اور وہاں مقیم افراد کیلئے بند کردیں جو کسی نہ کسی وجہ سے آسٹریلیا سے باہر ہیں اور واپس آنا چاہتے ہیں۔ بند کا اطلاق 20 مارچ سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیائی شہریوں کو غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ البتہ ملک کے حقیقی شہریوں، قریبی رشتہ دار جیسے والدین، اولاد، بیوی (شوہر) کو آنے کی اجازت ہوگی۔ کابینہ کا اجلاس منگل کو منعد شدنی ہے اور اجلاس کے دوران ہی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت 1.5 میٹر کا صحتمند فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے۔