سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہندوستانی نژاد شخص جس نام بالیش دھنکر ہے ، جو ’اوورسیزفرینڈس آف دی بی جے پی ‘ کا آسٹریلیا میں سابق سربراہ ہے۔ اس کے جرائم کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہیکہ اس نے سڈنی میں جن 5 کوریائی خواتین کا ریپ کیا ان کی پلنگ کے نیچے چھپائے ہوئے ایک کیمرہ سے ویڈیوگرافی بھی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے مجرم بالیش دھنکر کو آسٹریلیا کی تاریخ میں اب تک کا سب سے خطرناک عصمت دری کرنے والا مجرم قرار دیا۔ دھنکر نہ صرف اپنے پلنگ بلکہ اپنے فون کے ذریعہ بھی اپنی فحش حرکتوں کی ویڈیو تیار کرتا تھا۔ عدالت میں اس نے جج سے درخواست کی کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے مگر جج مائیکل کنگ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسے ہتھکڑیاں لگا کر جیل روانہ کیا جائے۔ 43 سالہ دھنکر کے گھناونے جرائم کی اگلی سماعت مئی میں ہوگی۔ عدالت میں سماعت کے دوران دھنکر کی بیوی بھی وہاں موجود تھی اور اسے ہمیشہ روتا ہوا دیکھا گیا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر دھنکر کو صرف ایک بار روتا ہوا دیکھا گیا جب اس نے جج کے سامنے یہ وضاحت پیش کی کہ جن جن خواتین کو اس نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ان سے ہمیشہ اس نے جھوٹ کہا کہ اس کی شادی شدہ زندگی ناکام ہے اور وہ اپنی بیوی سے غیرمطمئن ہے۔ خواتین اس کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے راضی ہوجایا کرتی تھیں۔ وہ ہمیشہ جذباتی ہوکر کہتا تھا کہ میں بالکل اکیلا ہوں اور مجھے کسی خاتون ساتھی کی ضرورت ہے۔