آسٹریلیا میںمقیم ہندوستانی طلبہ دونوں ممالک کی اصل طاقت

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو کہا کہ آسٹریلیا میں رہنے والے ہندوستانی طلباء دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اصل طاقت ہیں۔جی20 رکن ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے نویں سربراہی اجلاس سے قبل برلا نے آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر ملٹن ڈک کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ ڈک نے اس سے اتفاق کیا۔میٹنگ کے دوران رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی آسٹریلیا سے قربت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان۔آسٹریلیا میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری نیز متحرک اور مضبوط تعلقات جیسے تعلیم، ہنر، قابل تجدید توانائی، دفاع میں بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرانے اور مضبوط پارلیمانی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی اور طلباء ہند-آسٹریلیا کے باہمی تعلقات کی اصل طاقت ہیں اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ہنر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم ستون ہیں۔