آسٹریلیا کے نئے کپتان کا اعلان

   

پرتھ ۔ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلیا کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جوش انگلس کو وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بطور کپتان وہ ونڈے میں پیٹ کمنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مچل مارش کی جگہ لیں گے۔ جوش انگلس ونڈے میں آسٹریلیا کے 30ویں اور ٹی ٹوئنٹی میں14ویں کپتان ہوں گے۔ جوش انگلش پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ذمہ داری سنبھالتے نظر آئیں گے۔ جوش انگلش کو صرف پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بنایا گیا ہے اوراس کے پیچھے وجہ بارڈر۔گواسکر ٹرافی ہے، جس کے لیے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22 نومبر سے مسابقت شروع ہوگی۔ آسٹریلیا کے باقاعدہ ونڈے کپتان پیٹ کمنز اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مچل مارش اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لیے پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید نہیں کھیلیں گے۔ جوش انگلش پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ونڈے سے آسٹریلوی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تیسرا ونڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو 18 نومبر تک جاری رہے گی۔
انڈیا گیم ڈیولپر کانفرنس کا حیدرآباد میں انعقاد
حیدرآباد ۔ بڑی، شاندار اور ایکشن سے بھرپور انڈیا گیم ڈیولپرکانفرنس (آئی جی ڈی سی ) اپنے 16ویں سالانہ ایڈیشن میں داخل ہوگئی ہے۔ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی اور قدیم ترین کانفرنس حیدرآباد میں 13 تا 15 نومبر منعقد ہوگی، جس میں 5,000 شرکاء اور 250 سے زیادہ مقررین شرکت کریں گے۔ گیمنگ میں گہرائی میں ڈوبتے ہوئے کانفرنس 150 سے زیادہ سیشنز کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے ۔