ملبورن: پولینڈ کی ایگا نتالیہ سویتیک نے ہفتہ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنس سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں برطانیہ کی ایما راڈوکانو کے خلاف 6-1، 6-0 سے آسان جیت درج کی۔ عالمی نمبر دو سویتیک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2021کی یو ایس اوپن چمپئن راڈوکانو کو آسانی سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے آسٹریلیا اوپن ٹائٹل جیتنے کے عزائم مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ سویتیک نے چار بار فرنچ اوپن اور 2022میں یو ایس اوپن جیتا ہے ، لیکن آسٹریلیا اوپن میں ان کا سفر اب تک سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے ۔ سویتیک کا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں جرمنی کی 128ویں رینک کی ایوا لیس سے ہوگا۔ لیس نے جیکولین کرسٹیان کو 4-6، 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ اس دوران آٹھویں سیڈ ایما ناوارو بھی اونس جبیور کو 6-4، 3-6، 6-4 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ناوارو نے 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک ڈبلیو ٹی اے کی سطح پر تین سٹ والے 30 میچ کھیلے ہیں، جو اس عرصے کے دوران کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔ دریں اثنا، 20 سالہ امریکی ایلکس مائیکلسن نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں روس کے کیرن کھچانوف کو 6-3، 7-6 (5)، 6-2 سے شکست دی۔ مشیلسن نے پہلے راؤنڈ میں اسٹیفانوس سیتسیپاس کو شکست دی۔