لاس اینجلس ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کی ساکن ایک خاتون کو اپنی تین سالہ بیٹی میں مبینہ طور پر پائے جانے والے ’’آسیبی تاثرات‘‘ کو ختم کرنے کیلئے دس گھنٹے تک ایک انتہائی گرم کار میں رکھنے کی پاداش میں 25 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ کار کی گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے معصوم بچی فوت ہوگئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے انجیلا فاکھن نامی خاتون کو خود اپنی ہی بچی کے قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے عمر قید سنائی گئی جبکہ اس کے منگیتر انٹوان اسمتھ کو بھی اس معاملہ میں ملوث بتایا گیا ہے اور اس پر بھی مقدمہ کی سماعت کی جائے گی۔
