حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) آصف نگر علاقہ میں پیش آئی قتل کی واردات میں ایک آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ شراون کمار حڈا کالونی اپنی بہن اور بیوی کے ساتھ مقیم تھا۔ اتوار کو رات دیر گئے بعض نامعلوم افراد نے شراون اور اُس کے ایک ساتھی پر چاقوؤں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور 25 سالہ شراون برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اُس کا دوست زخمی ہوگیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پرانی مخاصمت کے نتیجہ میں حملہ کیا گیا ہے اور پولیس نے اِس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری کے لئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔