رائے پور: آل انڈیا ریڈیو کے سینئر اناؤنسر اور تھیٹر کی مشہور شخصیت مرزا مسعود کا جمعہ کو مدھیہ پردیش کے اندور میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ انہیں ہفتہ کو اندور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مرزا مسعود کھیلوں سمیت مختلف پروگراموں میں بہترین کمنٹری کیلئے جانے جاتے تھے ۔ مرحوم بہترین آواز اور ادائیگی کے ماہر تھے اور انہوں نے سامعین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی تھی۔تھیٹر کے شعبے میں، مسعود نے کبیرہ کھڑا بازار میں،جہاز فٹ گیا ہے ، جنگی رام کی حویلی، جلوس، بکری، لوک کتھا 78، جن لاہور نئی ویکھا، جانچ پڑتال، گودان، کالی گولا اور کیمپ جیسے کئی ڈراموں کی ہدایت کاری کرکے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔