دارالقرأت الحمومیہ کے طلباء و طالبات کا شاندار مظاہرہ
حیدرآباد 25 اگست (راست) آل انڈیا مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 11 اگست 2024 کو 75 ویں یوم رحمۃ للعالمین کے موقعہ پر مقابلہ قرآت قرآن مجید آل انڈیا لیول پر برائے طلبہ و طالبات منعقد کیا گیا۔ صدارت حضرت ضیاء الدین نیر صاحب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت اور اس جلسہ کی سرپرستی ثانی عاقل مولانا جعفر پاشاہ نے فرمائی۔ جن میں مختلف مدارس اور ادارہ جات کے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔ اسی طرح دارالقرأت الحمومیۃ شاہی مسجد باغ عام کے طلباء اور طالبات نے بھی حصہ لے کر بہترین طور پر حسن قرأت کا مظاہرہ کیا اور پانچ انعامات اپنے نام کئے. جن میں دو انعامات طلباء کو دیے گئے اور تین انعامات طالبات کو دیے گئے۔ تمام طلباء میں انعام اول پانے والے احمد بن احسن الحمومی اور تیسرے نمبر پر انعام پانے والے حسینی گیسو دراز اور تمام طالبات میں انعام اول پانے والی طالبہ زارا فاطمہ اور دوسرا انعام پانے والے عائشہ فاطمہ قرار دی گئی جبکہ مریم فاطمہ کو ترغیبی انعام دیا گیا۔ اس موقع پر دار التجوید و القرأت الحمومیہ کے ناظم اعلی ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عام نے استاذ قرأت حافظ و قاری عبدالمعید جنیدی کو مبارکباد پیش کی۔