اجزا: آلوآدھاگرام، رائی ایک چائے کا چمچہ، کری پتا ایک کھانے کا چمچہ، ادرک ایک چائے کا چمچہ، سفید زیرہ ا یک چائے کا چمچہ، مرچ دو گرام، ہرادھنیا دو کھانے کے چمچہ، تیل دوکھانے کے چمچہ، آم کا پاؤڈر(امچور ) ایک چائے کا چمچہ، نمک ولال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ۔
ترکیب:تیل گرم کرکے اس میں رائی کڑکڑ ائیں۔اس میں زیرہ بھی شامل کردیں اور اتنا تلیں کہ ہلکے سنہری براؤن ہو جائیں۔ کری پتے ڈال کر کچھ دیر اور پکائیں۔ادرک بھی شامل کردیں اور چند سیکنڈز کیلئے پکائیں پھر نمک ولال مرچ ڈال کر مزید ایک منٹ کیلئے تلیں۔اب کدوکش کئے ہوئے آلو ڈال دیں۔برتن کو ڈھک کر چند منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر اپنی ہی بھاپ میں پکنے دیں۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتے رہیں۔جب آلو گل جائیں تو ان میں آم کا پاؤڈر(امچور) ڈال دیں۔ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ سجا کر گرم گرم پیش کریں۔