آلہ اباد ہائی کورٹ نے دیا ڈاکٹر کفیل خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

,

   

آلہ اباد ہائی کورٹ نے این ایس اے کے تحت ڈاکٹر کفیل کو حراست میں لینے اور اس کو بڑھائے جانے کو غیر قانونی قراردیا۔

لکھنو۔آلہ اباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کو فوری رہا کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ترجمان اور ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو سی اے اے‘ این آرسی‘ این پی آر کی مخالف ت کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 13ڈسمبر2019کو مبینہ طور سے بھڑکاؤ تقریر دینے کے الزام میں یوپی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

کورٹ نے این ایس اے کے تحت ڈاکٹر کفیل کی حراست میں لینے اورحراست میں اضافہ کو غیر قانونی قراردیاہے۔

ہائی کورٹ نے احکامات سناتے ہوئے کہاکہ این ایس اے کے تحت ڈاکٹر کفیل کو حراست میں لینے اور حراست میں اضافہ کرنا غیر قانونی ہے۔ کفیل خان کو فوری رہا کیاجائے۔

بتادیں کے ڈاکٹر کفیل پچھلے 6مہینوں سے جیل میں بند ہیں۔ حال ہی میں ان کی حراست کو تین مہینوں کے لئے بڑھایاگیاتھا۔

ڈاکٹر کفیل نے جیل سے پی ایم مودی کے چھٹی لکھ کر رہا کرنے اور کویڈ19مریضوں کی خدمات کرنے کی مانگ کی تھی‘ انہوں نے حکومت کے لئے ایک روڈ میاپ بھی ارسال کیاتھا