آن لائین ٹریڈنگ کے نام لاکھوں روپئے ٹھگنے والا گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ /9 جولائی، ( سیاست نیوز) آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر ایک خاتون سے لاکھوں روپئے ٹھگنے والے دھوکہ باز کو راچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائبر کرائم پولیس راچہ کنڈہ نے 22 سالہ ٹی انیل کمار ساکن نیلور کو گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار خاتون جو آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتی تھی گھر بیٹھے کمائی کرنا چاہتی تھی اور وہ انٹر نیٹ پر آن لائن ٹریڈنگ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں تھی کہ اس دوران انیل کمار سے اس کا رابطہ ہوا اور دونوں میں تبادلہ کے بعد انیل کمار نے خاتون کو ایک لنک روانہ کی جس کے بعد ZepbiT آپلکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس متاثرہ شکایت گذار خاتون نے اپلکیشن کو ڈاون لوڈ کرلیا اور آن لائن ٹریڈنگ میں 6 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپئے سرمایہ کاری کردیا۔ جب اس خاتون کو پتہ چلا کہ اس اپلیکیشن میں رقم نکالنے وتھڈرال کا کوئی آپشن نہیں ہے تو خاتون کو اندازہ ہوگیا کہ وہ دھوکہ کا شکار ہوئی ہے جس نے راچہ کنڈہ پولیس کے سائبر کرائم شعبہ میں شکایت کردی۔ پولیس نے بعد تحقیقات انیل کمار کو گرفتار کرلیا۔