آندھرا پردیش میں انجینئرنگ کالج کے 7 طلباء سمندر میں غرق

   

امراوتی ۔ 29 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاست کے انکاپلی میں جمعہ کی شام ایک افسوسناک واقعہ میں پیش آیا جہاں پوڈیماڈاکے پاس ساحل سمندرپر انجینئرنگ کالج کے 7 طالب علم تیراکی کے دورا ن سمندر میں غرق ہوگئے۔ ان میں پانچ طلبا کا ابھی تک اتہ پتہ نہ چل سکا جن کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں اور تجربہ کارتیراک کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے میرین اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے لاپتہ طلبا کا سراغ لگانے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم خرابی موسم اور تاریکی کی وجہ اس مہم کو دوسرے دن تک کیلئے روک دیا گیا۔اس گروپ میں سے ایک اور طالب علم کی حالت تشویشناک ہے جو ڈوبتے وقت پانی پی گیا تھا۔لاپتہ پانچ طلبا کی جگدیش (گوپا ل پٹنم)‘جسونت (نرسی پٹنم) ‘ ستیش (گنٹور) ‘ گنیش (چوچوکونڈہ) چندو یل من چلیکی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ باقی 8 طلبا محفوظ ہیں۔19 سالہ پون کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ۔ مقامی ماہی گیروں نے سوری شیٹی تیجا کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اناکاپلی کے DIET انجینئرنگ کالج کے تقریبا ایک درجن طلبا امتحان کے بعد دوپہر کے وقت ساحل سمندرتفریح کی غرض سے گئے تھے۔ جبکہ ان میں سے7 پانی میں ڈبکی لگانے اندر گئے باقی ساحل پر ہی رہ گئے۔ اچانک ایک بڑی لہر کی ز د میں آنے سے7 طلبا کو تیز لہروں کی سمندر میں غرق ہوگئے۔جب ساحل پر موجود لوگوں نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی تو ساحلی محافظوں نے فوری ڈوبنے والوں کو بچانے
امدادی کارروائیاں کیں اورتیجا کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے انکاپلی ہسپتال لے جایا گیا ۔ وزیر صنعت گڈیواڈا امرناتھ نے جو کہ مقامی ایم ایل اے بھی ہیں کہا کہ لاپتہ ہونے والے پانچ طلبا کیلئے تلاش اور بچاوآپریشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔