لڑکوں پر لڑکیوں کو سبقت، ضلع کرشنا سرِفہرست
حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ فرسٹ اینڈ سیکنڈ ایئر کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم بوتسا ست نارائنا نے نتائج جاری کئے اور کہا کہ فرسٹ اینڈ سیکنڈ ایئر کے جنرل اور ووکیشنل کورسیس کے نتائج حکومت کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ 6 مئی سے 28 جون تک امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ 869059 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ ووکیشنل امتحانات میں 79 ہزار امیدوار شریک رہے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر دونوں میں لڑکیوں کو برتری حاصل رہی۔ فرسٹ ایئر کے نتائج 54 فیصد جبکہ سیکنڈ ایئر کے نتائج 61 فیصد رہے۔ فرسٹ ایئر میں 65 فیصد لڑکیوں اور 49 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ سیکنڈ ایئر میں 68 فیصد لڑکیوں اور 59 فیصد لڑکوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ متحدہ کرشنا ضلع 72 فیصد نتائج کے ساتھ سرِفہرست رہا جبکہ متحدہ ضلع کڑپہ 50 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔ گزشتہ کے مقابلہ اس مرتبہ کامیاب امیدواروں کا فیصد کم رہا۔ فرسٹ ایئر میں 241599 جبکہ سیکنڈ ایئر میں 258449 طلبہ کامیاب ہوئے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ضرورت پڑنے پر ڈی ایس ای کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ر