NEET اور JEE امتحانات میں مدد ملے گی ،تجاویز دینے کی اپیل ، حکومت کا اہم فیصلہ
حیدرآباد۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے سنسنی خیز فیصلہ کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان کو منسوخ کردیا ہے۔ طلبہ پر تعلیمی بوجھ کو کم کرنے کیلئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ، اور صرف سیکنڈ ایئر کا سالانہ امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی سیکریٹری پریتی شکلا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے انٹر ایجوکیشن میں اصلاحات عمل میں نہیں آئی تھی۔ نیشنل کریکولم قانون کے مطابق اصلاحات کا عمل آندھرا پردیش میں شروع کیا گیا ہے۔ سائنس، آرٹس اور لینگویج سبجیکٹس اصلاحات میں عمل کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں پریتی شکلا نے طلبہ کے والدین ، ماہرین تعلیم سے تجاویز بھی طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال 2025-26ء سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں NCERT نصابی کتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔ اس اقدام سے NEET اور JEE جیسے قومی سطح کے مسابقتی امتحانات میں طلبہ کو تیاری میں مدد ملے گی۔ اصلاحات کے ایک حصہ کے طور پر انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان کو منسوخ کردیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے صرف سال دوم ہی کا امتحان ہی منعقد کیا جائے گا۔ پریتی شکلا نے 26 جنوری تک اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تجاویز اور مشورے دینے کی اپیل کی ہے۔2