آندھرا پردیش میں خواتین کیلئے مفت بس سفر اسکیم پھر ملتوی

   

حیدرآباد 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں خواتین کیلئے مفت بس سفر کی اسکیم کو ایک پھر بار ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ابتداء میں وعدہ کیا گیا تھا کہ یہ اسکیم جلد شروع کی جائے گی تاہم اب چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ ضروری تیاریوں کے بعد اس اسکیم پر اگادی سے عمل کیا جائیگا ۔اس اسکیم پر عمل کو ایک سے زائد مواقع پر ملتوی کیا گیا ہے ۔ آخری بار اسے سنکرانتی کے موقع پر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب کہا گیا ہے کہ اس اسکیم پر اگادی سے عمل آوری کی جائے گی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ ایم رام پرساد ریڈی کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا ۔