امراوتی 9 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں آج کورونا کے 216 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 5000 سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ مہلوکین کی تعداد بھی 77 ہوگئی ہے ۔ حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مقامی کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بیرون ریاست سے آنے والے بھی اپنے ساتھ کورونا لا رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 147 مقامی افراد متاثر ہوئے جبکہ 69 دوسری ریاستوں سے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 5,029 ہوگئی ہے ۔